10 نومبر 2026 - 09:22
امریکی ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کو الٹی میٹم: ہیگسٹ کو برطرف کرو، ورنہ ہم خود ہٹا دیں گے

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما حکیم جیفریز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسٹ کو عہدے سے برطرف نہ کیا تو ڈیموکریٹس خود انہیں ہٹانے کے لیے کارروائی کریں گے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حکیم جیفریز کے اس بیان سے امریکی سیاسی حلقوں میں جاری اختلافات مزید نمایاں ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے بھی ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر پیٹ ہیگسٹ کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

تھامس میسی کا کہنا تھا کہ ہیگسٹ نے وار پاورز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جنگ شروع کی۔ اس قانون کے تحت کسی دوسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے امریکا پر حملہ ہونا یا کانگریس کی منظوری حاصل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں میں امریکی فوج کی شمولیت کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں تھا، لہٰذا ہیگسٹ نے غیر قانونی احکامات پر عمل کیا۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیٹ ہیگسٹ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق ووٹنگ بدھ کے روز متوقع ہے۔ ان کے خلاف مواخذے کی تحریک ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha